میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ یونانی جزیرے گاؤدوس کے قریب پیش آیا، جہاں کشتی میں مجموعی طور پر 77 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد یونانی کوسٹ گارڈ اور دیگر امدادی اداروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
امدادی کارروائیوں کے دوران 51 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا، جبکہ باقی 25 افراد کی تلاش جاری ہے۔
یونانی حکام کے مطابق کشتی کے ڈوبنے کی وجوہات سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سمندر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
یونان کے قریب سمندری راستہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے، جہاں گنجائش سے زیادہ افراد کولے جانے والی خستہ حال کشتیوں کے باعث اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سمندر میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ بچائے گئے تارکین وطن کو ضروری طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان میں پیٹرول پر سبسڈی کیسے لی جا سکتی ہے؟

مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو …