
PIA & NORSE ATLANTIC
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (میڈیا رپورٹس) نے جمعرات کو اچانک اعلان کیا کہ اس کی لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے لاہور جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں کیونکہ اس کے ’ویٹ لیز پارٹنر‘ نورس ایئر نے اپنے آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔
پی آئی اے نے کہا کہ اب برطانیہ کے لیے پروازیں کمپنی کی بی ٹرپل سیون فلیٹ آپریٹ کرے گی۔ لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ناروے کی ایک ایئرلائن کے آپریشنز معطل ہونے کے اثرات پی آئی اے کی پروازوں پر کیوں پڑے؟
ناروے کی کم لاگت ایئرلائن نورس اٹلانٹک ایئرویز نے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں کیونکہ کمپنی ایک ایسے مالی بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے، جسے اس نے انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اگر اس بحران کا کوئی حل نہ نکالا جا سکا تو وہ خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس معطلی سے پی آئی اے بھی متاثر ہوئی ہے، جو نورس اٹلانٹک ایئرویز سے طیارے اور عملہ لیز پر حاصل کر رہی تھی۔
اس کے نتیجے میں پی آئی اے کو گذشتہ رات لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے لاہور جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں پی آئی اے نے کہا ہے کہ آج سے برطانیہ کے لیے تمام پروازیں ایئرلائن کے اپنے بیڑے میں شامل طیاروں کے ذریعے چلائی جائیں گی۔
نورس ایئرویز پی آئی اے کا ویٹ لیز پارٹنر ہے۔ طیارے ویٹ لیز پر اس لیے حاصل کیے جاتے ہیں تاکہ کسی غیر معمولی ضرورت کے وقت طیاروں کی کمی نہ ہو۔ جیسا کہ حج کے دنوں میں سعودی عرب ایک مہینے کے اندر اندر ایک لاکھ کے قریب مسافر سفر کرتے ہیں۔
تاہم کمپنی نے خبردار کیا کہ اگر قلیل مدتی فنڈنگ جلد فراہم نہ ہو سکی تو ’بورڈ دیوالیہ پن کی درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘
نورس اٹلانٹک جولائی سے کسی خریدار کی تلاش میں تھی۔
کمپنی کی ممکنہ بندش کو مئی میں سپرٹ ایئرلائنز کی ناکامی کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی ایئرلائن بھی جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے بری طرح متاثر ہوئی تھی کیونکہ امریکی فضائی کمپنیاں عموماً ایندھن کی ایڈوانس میں فکس قیمتوں پر خریداری نہیں کرتیں۔
لاہور ویمن کالج سے چھوڑے گئے غبارے ہماچل پردیش میں
ہماچل پردیش(میڈیا رپورٹس)’جب مجھے اپنی چھت پر غبارے اور اُن کے ساتھ لٹکا بینر نظر آیا، تو…





