لاہور: معروف ٹک ٹاکر نور بٹ خطرناک کار ڈرفٹنگ کرتے ہوئے گرفتار

CBD میں تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کا الزام، ٹریفک پولیس نے کلمہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا

لاہور: شہر میں خطرناک انداز میں کار ڈرفٹنگ اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر نور بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے لاہور کے علاقے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا، جس کی شناخت نور بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کو CBD میں مبینہ خطرناک ڈرائیونگ کے واقعے کے بعد کلمہ چوک کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ نور بٹ کا تعلق لاہور کے علاقے ڈیفنس سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نور بٹ کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن ساجد خلیل کے بیان پر درج کیا گیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ٹک ٹاکر کی گرفتاری زیرِ بحث ہے، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

جیو نیوز کے اینکر وجیہ ثانی سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا گیا، واردات کی تفصیلات سامنے آگئیں

جیو نیوز کے اینکر وجیہ ثانی سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا گیا، واردات کی تفصیلات سام…