ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی حکام نے صدر کے صدر کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر سرکاری اور روایتی استقبالیہ دیا۔

صدر کے طیارے کی آمد کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے جنگی طیاروں نے فضا میں فلائی پاسٹ کر کے انھیں سلامی پیش کی، جبکہ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی، جو پاکستان کی جانب سے احترام اور خیرمقدم کی علامت ہے۔ایرانی حکام کاکہنا ہےکہ دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے، وہ اپنے دورے میں ثالثی کردار پر وزیرا‏عظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ایران اور آبنائے ہرمز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان

ایران کی بحریہ اور فضائیہ کی قیادت ختم ہو چکی ہے۔ ایران کے میزائل اور ڈرونز بھی 87 فیصد تب…