لاہور: (میڈیا رپورٹس)یہ افواہیں جعلی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،افواہوں کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وسیم اکرم جم میں ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں سابق کپتان مختلف ورزشیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جن میں کیبل پل ڈاؤنز، پل اپس اور باربیل فلور پریس شامل ہیں، آخر میں وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے بھی ہیں،شنیرا اکرم نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ ریکارڈنگ میں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں اور AI ویڈیوز کے جواب میں شیئر کی ہے، انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، وہ جم میں ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں،شنیرا اکرم کی اس ویڈیو کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور واضح ہو گیا کہ وسیم اکرم خیریت سے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک

تہران (میڈیا رپورٹس)ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جلوس میں لاکھوں افراد شریک ہیں، جلوس امام ح…