’درِ نجات‘ کے امان گجر سے مداح خوفزدہ، شہریار منور کا دلچسپ ردعمل وائرل

ڈرامے میں منفی کردار پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے، اداکار بولے: مجھے یہی کردار ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، اسے تعریف سمجھوں گا

پاکستانی اداکار شہریار منور مقبول ڈرامے ’درِ نجات‘ میں اپنے کردار امان گجر کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ اداکار نے اپنے کردار پر مداحوں کے مثبت اور منفی تبصروں کا دلچسپ انداز میں جواب دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ڈرامے ’درِ نجات‘ کی حالیہ اقساط میں شہریار منور فلیش بیک مناظر میں امان گجر کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں، جو ابوبکر کے والد اور خوش بخت کے شوہر ہیں۔

ڈرامے میں امان گجر کے رویے اور خواتین کو دیکھنے کے انداز نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ان کے کردار پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں اور بعض مداحوں نے تو امان گجر کے کردار سے خوفزدہ ہونے کا اظہار بھی کیا ہے۔

مداحوں کے تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ انہیں یہی کردار ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی اور وہ اس ردعمل کو تعریف سمجھیں گے۔

اداکار نے ایک اور تبصرے کے جواب میں کہا کہ امان گجر جیسی شکاری ذہنیت رکھنے والے افراد ہمارے معاشرے میں موجود ہیں، لیکن اکثر ان کی حقیقت پہچانی نہیں جاتی۔

شہریار منور نے والدین کو بھی اہم پیغام دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بہتر رابطہ اور اعتماد کا رشتہ قائم رکھیں تاکہ بچے کسی بھی مشکوک یا نقصان دہ رویے کے بارے میں بلا جھجھک بات کر سکیں اور ایسے افراد سے محفوظ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

رجب بٹ کی خاتون میزبان سے نامناسب گفتگو، موقع پر ہی ٹوک دیا گیا

رجب بٹ کی خاتون میزبان سے نامناسب گفتگو، موقع پر ہی ٹوک دیا گیا برانڈ کی تشہیری تقریب میں …