
رجب بٹ کی خاتون میزبان سے نامناسب گفتگو، موقع پر ہی ٹوک دیا گیا
برانڈ کی تشہیری تقریب میں یوٹیوبر کا جواب سوشل میڈیا پر زیرِ بحث، خاتون میزبان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا: آپ نے ایک بار پھر نامناسب بات کر دی
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنے متنازع اندازِ گفتگو کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ایک برانڈ کی تشہیری تقریب کے دوران خاتون میزبان کے ساتھ ان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے دوران خاتون میزبان نے رجب بٹ سے مذاقاً کہا کہ وہ انہیں اکثر کھیلوں کی تقریبات میں دیکھتی ہیں۔ اس پر یوٹیوبر نے جواب دیتے ہوئے کہا، ’’کیا آپ مجھے کلب میں دیکھنا چاہتی ہیں؟‘‘
رجب بٹ کے اس جواب پر خاتون میزبان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے انہیں ٹوک دیا اور کہا، ’’آپ نے ایک بار پھر نامناسب بات کر دی۔‘‘

RNN TV (@rnntvnetwork) • Instagram reel
0 likes, 0 comments - rnntvnetwork on November 23, 2026: ”رجب بٹ کی خاتون میزبان سے نامناسب گفتگو، موقع پر ہی ٹوک دیا گیا
#rajabbutt #rnntv”.
#rajabbutt #rnntv”.
گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رجب بٹ کے اندازِ گفتگو پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’اسی لیے تعلیم ضروری ہے‘‘، جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ ہمارے معاشرے کے معیار میں بہت کمی آ گئی ہے۔
’درِ نجات‘ کے امان گجر سے مداح خوفزدہ، شہریار منور کا دلچسپ ردعمل وائرل
’درِ نجات‘ کے امان گجر سے مداح خوفزدہ، شہریار منور کا دلچسپ ردعمل وائرل ڈرامے میں منفی کرد…





