
دو مرتبہ (میڈیا رپورٹس) کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2027 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ورلڈ کپ 2027 کے لیے 30 ستمبر تک دو میزبان ممالک جنوبی افریقا اور زمبابوے سمیت ٹاپ 8 ٹیموں نے براہِ راست کوالیفائی کرنا تھا جبکہ افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنی براہِ راست جگہ پکی کرلی۔
آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش، جنوبی افریقا اور زمبابوے براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
دسویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کو کٹ آف ڈیٹ تک بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلنے ہیں تاہم دونوں میچز میں کامیابی بھی اسے براہِ راست کوالیفائی کرانے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔
ویسٹ انڈیز کو اب فروری میں ورلڈ کپ کوالیفائرز کھیلنا ہوں گے، ویسٹ انڈیز مسلسل دوسری مرتبہ کوالیفائر مرحلے میں شرکت کرے گی، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے بھی براہِ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔
فروری میں ہونے والے کوالیفائرز میں فاتح ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ میں براہِ راست جگہ بنائے گی جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی، جس کی فاتح ٹیم بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچے گی۔
کولمبیا میں تباہ کن زلزلے سے 164 اموات، تعداد میں اضافے کا خدشہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا میں تباہ کن زلزلے کے بعد دوسرے روز بھی امدادی کارروائیاں جار…





