میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا میں تباہ کن زلزلے کے بعد دوسرے روز بھی امدادی کارروائیاں جاری رہیں، جہاں ریسکیو اہلکار منہدم عمارتوں اور ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
زلزلے سے پیریرا اور کالی سمیت کئی شہروں میں متعدد منزلہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، جبکہ مانیزالس شہر کے تاریخی گرجا گھر کے ایک مینار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو ٹیمیں پولیس، فوجی اہلکاروں اور رضاکاروں کی مدد سے رات بھر ملبہ ہٹانے میں مصروف رہیں۔ اہلکاروں نے کھدائی کرنے والی مشینوں کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر اپنے ہاتھوں سے بھی ملبہ ہٹا کر لوگوں کو تلاش کیا۔
تقریباً 22 لاکھ آبادی والے شہر کالی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جہاں درجنوں عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔ حکام کے مطابق متعدد رہائشی عمارتوں کے منہدم ہونے کے باعث لوگوں کو گھروں سے نکل کر سڑکوں پر پناہ لینا پڑی۔
کالی کے ایک اسپتال کی کئی بالائی منزلیں بھی منہدم ہو گئیں، جن میں بچوں کے علاج کے لیے مختص حصے بھی شامل تھے۔ اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق کچھ مریض ملبے تلے پھنس گئے جبکہ تقریباً 600 دیگر مریضوں کو ملبے سے بھری سڑک پر منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شامی عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کو انسانیت کیخلاف جرائم میں سزائے موت سنا دی

دمشق (میڈیا رپورٹس) کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائ…