Bashar al Assad

دمشق (میڈیا رپورٹس) کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔ بشار الاسد پر شام کی 14 سالہ خانہ جنگی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی۔
عدالت نے بشارالاسد دور کے سکیورٹی عہدیدار اور بشار الاسد کے کزن عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی، سزائے موت سنائے جانے کے وقت عاطف نجیب کمرہ عدالت میں موجود تھے ، انہوں نے ملزمان کا مخصوص لباس بھی پہن رکھا تھا۔
عاطف نجیب شامی فوج میں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ، اسد دور میں 2011 میں وہ شام کے صوبے دارا کے پولیٹیکل سکیورٹی برانچ کے سربراہ تھے، ان پر دارا میں کریک ڈاؤن کرنے کا الزام ہے جو بعد میں خانہ جنگی کی وجہ بنا۔
واضح رہے کہ 8 دسمبر 2024ء کو شام کے باغیوں نے دمشق پر قبضہ اور صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد بشارالاسد اور ان کے بھائی روس فرار ہو گئے تھے۔ جبکہ نجیب کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی

اسلام آباد: (میڈیا رپورٹس) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ …