
اسلام آباد: (میڈیا رپورٹس) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، دھرنا دینے والے آزاد کشمیر میں الیکشن نہیں روک سکے، دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر انجیئنر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے فیز 3 کا عمل جاری ہے، دھرنا کرنے والوں کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ وہ الیکشن نہیں روک سکے، منتخب حکومت جائز مطالبات پر ضرور نظرثانی کرے گی، آزاد کشمیر کے عوام کو ورغلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں ںے کہا کہ ایک حلقے میں 3 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ روکنے کی کوشش کی گئی، اپنی ہار کو دھاندلی کے ذریعے بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کہا کہ ایک رکن شہید ہوا لیکن وہ دل کے مرض کی وجہ سے وفات پایا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، پیپلز پارٹی کے دوست آج اور کل بھی دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے، ثبوت نہیں دے سکے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک پرامن الیکشن کو اس طرح متاثر کرنا کوئی جمہوری عمل نہیں، مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ نے جی بی الیکشن کے بعد فراخدلی کا مظاہرہ کیا، ہم پیپلزپارٹی کی قیادت سے توقع کرتے ہیں وہ الٹی گنتی کو سیدھا کر دیں گے، ہمیں توقع ہے پیپلزپارٹی ہماری جیت پر مبارکباد دے گی۔
کشمیر ہمارا لاڈلہ ترین بچہ ہے، یہ پاکستان کی شہ رگ تھا اور رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (میڈیا رپورٹس) پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گڈ گورننس او…





