
پاکستانی اداکارہ کبرا خان نے اپنے شوہر اور اداکار گوہر رشید کی روزمرہ گفتگو میں استعمال ہونے والے چند مخصوص جملوں کو لے کر سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں شکوہ کیا ہے۔
کبرا خان نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کےرہی ہے۔
اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنے شوہر کی اس عادت پر تبصرہ کیا، تاہم ان کے اس شکوے نے میاں بیوی کے درمیان روزمرہ گفتگو کے ایک دلچسپ پہلو کو بھی اجاگر کیا ہے۔
عام مشاہدہ ہے کہ بعض مرد مشکل یا غیر متوقع سوالات کے جواب میں فوری فیصلہ دینے کے بجائے ایسے مختصر اور غیر حتمی جملوں کا سہارا لیتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وہ کسی معاملے پر سوچنے کے لیے وقت چاہتے ہیں یا فوری طور پر کسی وعدے اور ذمہ داری میں خود کو پابند نہیں کرنا چاہتے۔
نفسیاتی اعتبار سے بعض افراد دباؤ یا اختلاف کی صورت میں گفتگو کو مختصر رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے میں ’’دیکھتے ہیں‘‘ یا ’’ہو جائے گا‘‘ جیسے جملے بعض اوقات معاملے کو مؤخر کرنے، بحث سے بچنے یا فوری ردعمل نہ دینے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
تاہم ہر مختصر جواب کو غیر سنجیدگی یا لاپروائی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ بعض افراد کا اندازِ گفتگو ہی ایسا ہوتا ہے، جہاں وہ کم الفاظ میں اپنی بات مکمل سمجھتے ہیں، جب کہ ان کے شریکِ حیات ان جوابات میں مزید وضاحت اور یقین دہانی تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔
ازدواجی زندگی میں یہی فرق بعض اوقات دلچسپ نوک جھونک اور کبھی غلط فہمیوں کا سبب بن جاتا ہے۔ کبرا خان کی پوسٹ بھی اسی روزمرہ صورتِ حال کی ایک مزاحیہ مثال دکھائی دیتی ہے۔
نوٹ: مردوں کے بارے میں یہ نکات عمومی مشاہدات ہیں، کوئی ایسی نفسیاتی خصوصیات نہیں جو تمام مردوں پر یکساں لاگو ہوتی ہوں۔
صدر ٹرمپ کا دو ہفتوں میں ایران سے متعلق فیصلے کا اعلان:
واشنگٹن (میڈیا رپورٹس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آئندہ دو ہفتوں میں یہ فی…





