وینا ملک کی ٹی وی اسکرین پر واپسی، بدلے ہوئے حلیے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی

نئے مارننگ شو کا آغاز، وینا ملک کی ظاہری تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین کے مختلف تبصرے، مداحوں کی جانب سے خیرمقدم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور سابق اداکارہ وینا ملک نے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کرلی ہے۔ اداکارہ نے نجی نیوز چینل پر اپنے نئے مارننگ شو ’’وینا ہے نا‘‘ کے ذریعے میزبانی کا آغاز کیا ہے۔

وینا ملک کا نیا پروگرام فضا علی کے مارننگ شو ’’مارننگ ود فضا علی‘‘ کے اختتام کے بعد نشر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ان کی ٹی وی اسکرین پر واپسی شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

وینا ملک کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں ان کے بدلے ہوئے ظاہری انداز پر صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے وزن اور چہرے میں نمایاں نظر آنے والی تبدیلیوں پر تبصرے کیے، جبکہ متعدد مداحوں نے ان کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وینا ملک اس سے قبل اداکاری، میزبانی اور مختلف ٹیلی ویژن پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ اب نئے مارننگ شو کے ساتھ ان کی واپسی نے ایک بار پھر انہیں میڈیا کی خبروں اور سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بنا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

صدر ٹرمپ کا دو ہفتوں میں ایران سے متعلق فیصلے کا اعلان:

واشنگٹن (میڈیا رپورٹس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آئندہ دو ہفتوں میں یہ فی…