لاڑکانہ(میڈیا رپورٹس) میں 600 بستروں پر مشتمل نئے اسپتال کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ چانڈکا اسپتال عوام کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے، چانڈکا اسپتال پر اب جو بوجھ پڑا ہے اسپتال یہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں، بلوچستان میں نصیرآباد اور دیگر علاقوں سے بھی عوام یہاں علاج کیلئے آتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کو عالمی معیار کا علاج پہنچا رہی ہے، یہ ہونا چاہیے کہ علاج کی سہولت موجود ہو اور پیسے نہ ہونے سے کوئی شہری علاج سے محروم رہے، موجودہ حالات میں عوام کیلئے علاج معالجے کی مفت سہولت زیادہ اہم ہے، سندھ اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر 45 ارب روپے خرچ کررہا ہے، معاشی مشکلات میں عوام کی ہم پر مزید ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ لاڑکانہ شہر میں پانی کی پائپ لائن نہیں، کوشش ہوگی گھروں تک صاف پانی پہنچے، بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنےکی کوشش کریں گے، لاڑکانہ شہر کےسیوریج اینڈ ڈرینیج کےنظام کو بھی بہتر کریں گے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم سے ملاقات اچھی رہی چاہتے ہیں وفاق کے ساتھ مل کر کام کریں، وزیراعظم کو صوبوں میں کابینہ میٹنگ بلانے کی تجویز دی، وزیراعظم کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی ہے، ہماری مدد سے وفاق کے بجٹ منظور ہوئے، اب وفاق منصوبے میں مدد دے رہا ہے۔
بلاول نے کہاکہ اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو پاکستان کے مسائل نہیں ہونگے، آپس کے اختلافات کو بھول کے معاشی مسائل کے حل پر کوشش ہونی چاہیے، پاکستان کے عوام کیلئے معاشی طور پر جینا اب مشکل ہوگیا ہے ، اگر ہم آپس میں لڑتے رہیں گے اور بس لڑتے ہی رہیں گے، پی ٹی آئی سے لڑیں گے، مولانا سے لڑیں گے دہشتگردوں سے بھی لڑیں گے، بھارت اور افغانستان سے بھی لڑیں گے تو پھر ہم اسی کام میں مصروف رہ جائیں گے، پاکستان کے عوام کی تکلیف اور دکھ پر ہماری توجہ ہونی چاہیے، آپس کے اختلافات کو بھول کر معاشی مسائل پر توجہ دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

صدر ٹرمپ کا دو ہفتوں میں ایران سے متعلق فیصلے کا اعلان:

واشنگٹن (میڈیا رپورٹس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آئندہ دو ہفتوں میں یہ فی…