روالپنڈی (میڈیا رپارٹس) پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ 10 اور 11 نومبر کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا جہاں ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔
پمز اعلامیہ کے مطابق ماہرامراض چشم کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔
انجکشن کا عمل طبی رضا مندی اور تمام احتیاطی تدابیر کے تحت مکمل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی انجکشن کے عمل سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہے، رات تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، مزید علاج اور فالو اَپ کیلئے ضروری طبی ہدایات بھی دے دی گئیں۔
جیل ذرائع کا بتانا کہ طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔
عطا تارڑ نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ طبی معائنے میں عمران خان صحت مند پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑنے پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

تربیلا ڈیم حادثے کے بعد بجلی صارفین پر قیامت ٹوٹ پڑی

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے حادثے کے بعد بجلی کی دستیابی متاثر ہو…