
تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے حادثے کے بعد بجلی کی دستیابی متاثر ہونے کی اطلاعات، لیسکو کا شارٹ فال 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں پیش آنے والے حادثے اور تکنیکی مسائل کے باعث بجلی کی پیداوار اور دستیابی سے متعلق صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق تربیلا کے دو یونٹ بند ہونے کے بعد بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے نظام میں بجلی کا شارٹ فال 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث لاہور میں شام کے اوقات کے بعد چار گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزارتِ توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صارفین کو بجلی کی بندش کے اوقات سے متعلق آگاہ کیا جاسکے۔
تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے حادثے کے دوران کنیکٹنگ ٹنل کے دوسرے بینچ کی کھدائی کے وقت چٹان کا ایک کمزور حصہ اچانک منہدم ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں آبی ذخیرے کے انٹیک اسٹرکچر سے پانی سرنگ اور زیرِ تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔
واپڈا کے مطابق واقعے کے بعد تمام ورکرز کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان نے واضح کیا تھا کہ تربیلا ڈیم کی مرکزی سرنگ اور ٹنل نمبر 5 منہدم نہیں ہوئی جبکہ زیرِ تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔
واپڈا کے مطابق انٹیک اسٹرکچر سے پانی نکال لیا گیا تھا جبکہ زیرِ تعمیر پاور ہاؤس سے پانی نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کو اگست 2025 میں پیش آنے والے ایک حادثے کے باعث پہلے ہی تاخیر کا سامنا ہے۔ منصوبے کی ابتدائی تخمینہ لاگت 82 ارب روپے تھی، جو بڑھ کر تقریباً 317 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، یوں اس کی لاگت میں 285 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تربیلا ڈیم حادثے کے بعد بجلی صارفین پر قیامت ٹوٹ پڑی
تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے حادثے کے بعد بجلی کی دستیابی متاثر ہونے کی اطلاعات، لیسکو کا شارٹ فال 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں پیش آنے والے حادثے اور تکنیکی مسائل کے باعث بجلی کی پیداوار اور دستیابی سے متعلق صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق تربیلا کے دو یونٹ بند ہونے کے بعد بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر …
تازہ صورتحال میں تربیلا کے دو یونٹوں کی بندش، بجلی کے شارٹ فال میں اضافے اور لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بجلی کی فراہمی کے نظام پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
عمران خان کا رات گئے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار
روالپنڈی (میڈیا رپارٹس) پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ 10 اور …





