
سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جہاں سے یومیہ 12.8 ملین مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہونے کی توقع ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع خیرپور میں بٹرسِم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ دریافت 3 ہزار 732 میٹر گہرے کنویں سے ہوئی ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل کا 95 فیصد حصہ ہے۔
کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کنویں سے ابتدائی طور پر یومیہ 12.8 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، جبکہ 175 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار بھی متوقع ہے۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے کمپنی کے ہائیڈروکاربن ذخائر اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جبکہ مستقبل میں آمدنی بہتر ہونے کی بھی توقع ہے۔
توانائی کے شعبے میں مقامی تیل و گیس کی نئی دریافتوں کو اہمیت حاصل ہے، کیونکہ ان سے درآمدی توانائی پر انحصار کم کرنے اور ملک میں گیس کی طلب پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
انطالیہ: (میڈیا رپورٹس)وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول امینہ …





