انطالیہ: (میڈیا رپورٹس)وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول امینہ اردوان سے ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔
شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم کی شام کے صدر احمد الشرع اور بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جبکہ سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے بھی ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کے ساتھ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، فلسطینی وزیر اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے اور فلسطینی مؤقف کی تائید پر حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی مشکلات عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بھارت میں ’کرائے کے پوتے‘اور ’کرائے کے بچے‘ رکھنے کا انوکھا رجحان

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بزرگوں کی تنہائی دور کرنے اور ان کی دیکھ بھال کے …