
IMRAN KHAN
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے خط میں طبی علاج کی فراہمی اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 11 نومبر 2026 کو اڈیالہ جیل میں تین گھنٹے کی ملاقات کے دوران وکلا کو خط لکھوانے کی ہدایات دی تھیں۔
یہ خط عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا۔
خط کے اہم نکات
رعایت یا احسان کی ضرورت نہیں، صرف انصاف اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد چاہتا ہوں۔
دیر ہونے سے پہلے انصاف فراہم کیا جائے، تاکہ بے گناہی ثابت کرنے کے لیے زندہ رہ سکوں۔
صحت کی صورتِ حال جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
عدالتوں کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کا انتظار ہے۔
طویل تنہائی نے ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا ہے۔
القادر کیس کی اپیل کو ترجیح دینا قابلِ تشویش ہے۔
اپنی حالت سے زیاہ اہلیہ کی صحت پریشان کرتی ہے۔
خط میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک کے 22ویں وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی خدمت کی لیکن میرے خلاف سیاسی انتقام کا بدترین سلسلہ شروع کیا گیا، اس کے باوجود سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمات میں قانونی جنگ لڑتا رہا، کبھی ہمت نہیں ہاری، بار بار ضمانت ملنے کے باوجود انصاف کی امید دم توڑتی رہی اور عدالتی ریلیف عملاً غیر مؤثر ہو چکا ہے۔
’موت کے خطرے‘ کے باوجود بنگلہ دیش واپسی جاؤں گی، شیخ حسینہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ اگست 2024 سے بھارت میں روپوش ہیں۔ وہ بنگلہ دیش میں طلبہ کی…



