1. حمزہ شہباز سے امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات

  2. پاک امریکا تعلقات، معاشی تعاون اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال، حمزہ شہباز نے امریکی سفیر نامزد ہونے پر نیٹلی اے بیکر کو مبارکباد بھی دی۔

  3. اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور معاشی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

  4. ملاقات کے دوران حمزہ شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کیے جانے پر نیٹلی اے بیکر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیٹلی اے بیکر کا سفارتی تجربہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  5. دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی ترجیحات، زرعی شعبے میں تعاون اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ معاشی روابط کو فروغ دینے کے امور بھی زیر بحث آئے۔

  6. ملاقات میں مقامی حکومتوں کے نظام، مؤثر طرز حکمرانی اور ادارہ جاتی ترقی سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ شرکا نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔

  7. اس موقع پر امریکی سفارت خانے کی شعبہ داخلی سیاست کی سربراہ ڈاکٹر کیرن اے گلوکر اور وزیراعظم آفس کے قانونی مشیر سید علی رضا بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام

شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام معروف گلوکارہ نے نعمان …