شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام

معروف گلوکارہ نے نعمان اور اس کے ساتھیوں پر اسلحے کے زور پر گھر پر قبضے کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کر دیا، پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

لاہور: معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے گھر پر مبینہ طور پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے تحفظ اور قانونی کارروائی کی اپیل کر دی ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق نعمان نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر ان کے گھر پر قبضے کی کوشش کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

شازیہ منظور نے واقعے سے متعلق اپنے وکیل کے ذریعے پولیس کو آگاہ کیا اور لاہور کے تھانہ ملت پارک میں مقدمے کے اندراج کے لیے تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں گھر پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو اہم ثبوت قرار دیتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

گلوکارہ نے پولیس حکام سے اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

تاحال اس معاملے پر پولیس کی جانب سے مقدمے کے اندراج یا تحقیقات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ نامزد شخص اور دیگر مبینہ ملزمان کا مؤقف بھی سامنے آنا باقی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس پارٹی کو دہشت گرد اور کا…