کراچی:(میڈیا رپو رٹس) ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔ ہمارے خطے میں جو جنگ کے حالات ہیں۔ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جنگ کا جو معاشی بوجھ ہے پاکستان کا ہر شہری اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اتنا مشکل معاشی وقت نہیں دیکھا اور حقیقت یہ ہے کہ ہمارے سامنے امن کا کوئی معاہدہ نظر نہیں آ رہا اور اگر یہ معاہدہ ہوا بھی تو معاشی بحران سے نمٹنے میں بہت وقت لگے گا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ان حالات میں دنیا بھر کی ہر حکومت چاہے وہ جنگ میں شریک ہو یا نہیں، ان کی پوری توجہ، ان کے سیاست دانوں، حکومتوں، صوبائی حکومتوں کی توجہ اس پر ہے کہ معاشی بحران میں عوام کو کیا کیا معاشی ریلیف دلوا سکتے ہیں۔ عوام کے کندھوں پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا کیا اقدامات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ آنے والے وقت میں معاشی مشکلات میں کمی نہیں اضافہ ہو گا اور جب ایسے حالات ہیں کہ آگے کی منصوبہ بندی ہم کیا کرسکتے ہیں تو دنیا بھر میں ایک ہی توجہ ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ ہمارے ملک میں حکمرانوں، سیاست دانوں نے عوام کے مسائل پر توجہ دینا بند کردی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لیکن روٹی، کپڑا، مکان دلوانے والی پاکستان پیپلزپارٹی تین نسلوں سے ملک کے غریب، پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والوں، محنت کشوں، کسانوں کی رہنمائی کرتی آ رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی سوچ یہ ہے کہ کسی اور مسئلے پر توجہ نہیں ہونی چاہیے بلکہ یہ توجہ ہونی چاہیے کہ ہم اپنے محدود وسائل میں عوام کو کیسے مدد پہنچا سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کا ”بینظر ہاری کارڈ“ ایک ایسا طریقہ ہے جو صوبے کے چھوٹے کسانوں، 25 ایکڑ تک رکھنے والے زمینداروں کو مالی معاونت فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

نصف صدی بعد بھی ’راکی‘ کا جادو برقرار

ہالی ووڈ(میڈیا رپورٹس) کی مشہور فلم ’راکی‘ کو ریلیز ہوئے 50 سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس کا …