اسلام آباد (میڈیا رپورٹس)فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے سپارکو کا دورہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے خلائی سٹیشن تیانگونگ میں موجود پاکستانی خلا باز ذیشان علی سے براہِ راست رابطہ کیا، یہ رابطہ پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے، جس کے ذریعے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کو مدارِ زمین میں موجود اپنے خلاباز سے براہِ راست گفتگو کا موقع ملا۔
آج کا دن پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے باعثِ فخر ہے، محمد ذیشان علی پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، ان کی کامیابی پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے ذیشان سے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے، مسلح افواج کو بھی اس تاریخی کامیابی پر فخر ہے، پاکستان کا سپوت خلا میں پہنچا اور اس نے یہ عظیم کامیابی حاصل کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، پاکستان چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اب کائنات کی وسعتوں تک پہنچ چکی ہے، خلا میں موجودگی پاکستانی نوجوانوں کے لیے علامہ اقبال کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔
اس موقع پر ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور فخر کی بات ہے، زمین سے 400 کلو میٹر بلندی پر 7.9 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں۔
خلا باز ذیشان علی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے، آپ کے حوصلہ افزا کلمات اور نیک تمناؤں پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں، طے شدہ منصوبے کے مطابق ذمہ داریاں بہترین انداز میں ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اصل نام جرمن ہیلی نہیں بلک…