
ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اصل نام جرمن ہیلی نہیں بلکہ جرمن ہیلے (Jermaine Haley) تھا، ڈبلیو ڈبلیو ای نے طبی پیچیدگیوں کو موت کی وجہ قرار دے دیا، مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
معروف آسٹریلوی ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) اسٹار برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے ریسلنگ کی دنیا اور دنیا بھر میں موجود مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے 27 نومبر کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں برونسن ریڈ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اصل نام جرمن ہیلی (Jermaine Haley) تھا اور وہ طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے۔
کمپنی نے اپنے بیان میں انہیں ایک غیر معمولی شخصیت، خاندان سے محبت کرنے والا فرد اور ساتھیوں کا محبوب ریسلر قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان کی اہلیہ، بیٹی، اہلِ خانہ، دوستوں، ساتھیوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
برونسن ریڈ حال ہی میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں 7 نومبر کو ہونے والے کراؤن جیول ایونٹ میں ایک مقابلے کے دوران بھی نظر آئے تھے۔ اس ایونٹ میں انہیں چوٹیں لگنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان چوٹوں اور ان کے انتقال کے درمیان کسی براہِ راست تعلق کی تصدیق نہیں کی۔
برونسن ریڈ کے انتقال کی وجہ طبی پیچیدگیاں بتائی گئی ہیں، تاہم کمپنی نے بیماری یا طبی صورتحال کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ ان کے انتقال پر ریسلنگ سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ
اسلام آباد (میڈیا رپورٹس)فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے سپارکو کا …
