
وسط مدتی انتخابات میں الہان عمر سمیت 6 مسلمان امیدوار ایوانِ نمائندگان کی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار الہان عمر نے ریاست مینیسوٹا کے انتخابی حلقے سے ری پبلکن حریف جان نیگل کو شکست دے کر مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔ ان کا حلقہ منی ایپلس شہر اور اس کے نواحی علاقوں پر مشتمل ہے۔
الہان عمر کو امیگریشن فراڈ سے متعلق تحقیقات اور سیاسی مخالفت کا بھی سامنا رہا، تاہم وہ اپنی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔
دوسری جانب نیوجرسی سے ڈیموکریٹ امیدوار آدم حماوی پہلی بار ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوگئے، جبکہ مشی گن سے رشیدہ طلیب اور انڈیانا سے آندرے کارسن نے بھی اپنی نشستیں جیت لیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا سے عائشہ وہاب نے 57 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ لطیفہ سائمن 80 فیصد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔
اس طرح امریکی کانگریس میں مسلمان نمائندوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ایک دن میں 9 گھنٹے سے زائد گاڑی چلانے پر پابندی، نئے ٹریفک قوانین
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے ٹریفک قوانین 2027 کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن، ڈرا…
