الیکشن کمیشن(میڈیا رپورٹس) نے 10 روز قبل خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 12 قبائلی اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔
صوبے میں پہلے مرحلے میں منتخب ہونے والے بلدیاتی اداروں کی 4 سالہ مدت رواں سال مارچ جبکہ دوسرے مرحلے کے اداروں کی مدت جون میں ختم ہو گئی تھی۔
بیان میں بتایا گیا کہ آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت کے آرڈر نمبر 3 کا جائزہ لیا گیا، آرڈر کی شق نمبر 2 کے تحت آئین کے آرٹیکل 140-A کو معطل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آرٹیکل 140-A کی معطلی کا اطلاق دیگر تمام اضلاع پر بھی کر دیا گیا، آرٹیکل 140-A صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 140-A کی ذیلی شق 2 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، وفاقی حکم نامے کے باعث خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک کیے گئے تمام اقدامات تا حکم ثانی روک دیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وسط مدتی انتخابات میں الہان عمر سمیت 6 مسلمان امیدوار ایوانِ نمائندگان کی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

وسط مدتی انتخابات میں الہان عمر سمیت 6 مسلمان امیدوار ایوانِ نمائندگان کی نشستیں جیتنے میں…