میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں محمد عامر کو قندھار واریئرز نے پلا ٹینم کیٹگری میں پہلی پک میں اسکواڈ کا حصہ بنایا جس کے تحت انہیں ایک لاکھ ڈالر معاوضہ ملے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن کرائی تھی۔
خیال رہے کہ برطانوی شہری ہونے کی وجہ سے محمد عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے این او سی کی ضرورت نہیں تھی۔
خیال رہے محمد عامر کے بارے میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) میں شرکت کر سکتے ہیں۔
محمد عامر نے دو دن قبل ایکس پر اپنی پوسٹ میں انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے گردش کرتی خبریں درست نہیں۔ جس کے بعد کرکٹ حلقوں میں ان کی ممکنہ آئی پی ایل شرکت کے حوالے سے جاری قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔
محمد عامر نے 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 259 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ایک دن میں 9 گھنٹے سے زائد گاڑی چلانے پر پابندی، نئے ٹریفک قوانین

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے ٹریفک قوانین 2027 کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن، ڈرا…