
پولیس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں راجندر بروتیا نامی شخص ضلع ڈنڈوری میں الاؤ کے گرد بیٹھا ہوا تھا، اس دوران گاؤں کے 1 شخص مٹھائی جیسی دکھائی دینے والی چیز وہاں لایا، جبکہ دوسرے شخص نے وہ راجندر کو کھانے کے لیے دے دی، منہ میں رکھتے ہی اس میں دھماکا ہو گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں راجندر شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس افسر کے مطابق یہ دیسی ساختہ بم علاقے کے بعض قبائلی افراد جنگلی خنزیروں کے شکار کے لیے استعمال کرتے ہیں، اسے آٹے کی گولیوں میں بارودی مواد بھر کر تیار کیا جاتا ہے، جو اکثر پٹاخوں یا کانوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔
یہ بم دیکھنے میں بھارت کی روایتی مٹھائی ’رس گلے‘ جیسا ہوتا ہے، جسے عام طور پر پورا کھایا جاتا ہے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس افسر ریکھا سنگھ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ملزمان کا مقصد راجندر کو قتل کرنا تھا یا یہ محض شرارت تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں
اسلام آبادکو مکمل کیش لیس شہر بنانے کی تیاری
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیرِصدارت کیش لیس اسلام آباد کے حوالے سے اجلاس ہوا…





