انڈر19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔
سیمی فائنل ون میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138رنز پر ڈھیر ہو گئی،پاکستان کی طرف سے فاسٹ باؤلر رضوان اللہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5وکٹس حاصل کیں۔ پاکستان نے اوپننگ بیٹرز عثمان خان اور حیام خان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 139رنز کا ہدف 21.5اوورز میں عبور کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
جبکہ عمان میں کھیلے گئے دوسرےسیمی فائنل مقابلے میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف 36.5اوورزمیں صرف دو وکٹوں کے نقصان پرعبور کر لیا۔
اس کے ساتھ ہی ایونٹ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم بھارت بن گئی جس کا فائنل میں پاکستان سے سامنا ہوگا۔ یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ گروپ اسٹیج کے دوران پاکستان نے حمزہ یوسف کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی
اور پاکستان انڈر 19ایشیا کپ میں بطور دفاعی چیمپئن کھیل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

عمران خان سے متعلق محسن نقوی کا تازہ ترین بیان سامنے آ گیا

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلخانہ سے متعلق سوال پر محسن نق…