لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلخانہ سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک دو دن سے افواہیں چل رہی ہیں کہ پتہ نہیں کیا ہونے والا ہے اور کیا ہو سکتا ہے، جو بانی پی ٹی آئی کا قانونی حق ہے اور عدالت سے جو انہیں ملے گا وہ ہی ملے گا، باقی ساری چیزیں اسی طرح ہیں، کوئی فرق نہیں ہے۔

نئے صوبوں کے حوالے سے بہترین حل یہ ہے کہ عوام کی رائے لی جائے، اگر اس کے علاوہ بھی کوئی بہترین حل ہے تو اس کے لیے بھی عوام کے پاس جانا چاہیے، صوبوں کے حوالے
سے عوام کی جو بھی رائے ہے وہ اس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، ہمارے لیے پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت تمام جماعتیں نہایت اہم ہیں، ہم سب اکھٹے ہیں، کوئی بھی فیصلہ اختلاف سے نہیں ہوگا، کرپشن پورے ملک میں ہے اور اسے ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

انڈر 19 ایشیا کپ:فائنل میں پاکستان اور بھارت مد مقابل ہونگے

انڈر19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے…