
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو رہا کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کی رہائی جمعرات کو عمل میں آئی۔ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس کے تحت زیرِ حراست تھیں۔
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری اور مسلسل نظر بندی کے معاملے پر گزشتہ کئی روز سے قانونی اور سیاسی سطح پر پیشرفت جاری تھی۔ ان کی رہائی کے لیے اہل خانہ کی جانب سے بھی کوششیں کی جارہی تھیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی بہنوں نورین نیازی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو ستمبر 2026 میں حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا تھا۔
تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کے اسباب اور انتظامی تفصیلات سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
عمران خان سے متعلق محسن نقوی کا تازہ ترین بیان سامنے آ گیا
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلخانہ سے متعلق سوال پر محسن نق…





