میڈیا رپورٹس کے مطابق شپور زادران نے اپنی 39 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل 7 جولائی کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں اس دار فانی سے کوچ کیا،6 فٹ سے زائد طویل قامت والے شپور زادران اپنی جارحانہ بولنگ، لمبے اور لہراتے بالوں کی وجہ سے بہت مشہور تھے،مہاجر کی حیثیت سے پاکستان کے شہر پشاور میں مقیم رہنے والے شپور زادران نے ابتدائی کرکٹ کا آغاز پشاور ہی سے کیا۔ ان کے ابتدائی ساتھی کھلاڑیوں میں معروف انٹرنیشنل کرکٹرز محمد نبی، اصغر اور دولت زادران بھی شامل تھے،انہوں نے 2009 سے 2020 کے درمیان 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی،وہ نئی دہلی کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں ہیموفاگوسائٹک لیمفو ہسٹیوسائٹوسس نامی سنگین مدافعتی عارضہ سے لڑ رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بنگلہ دیش کا پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر …