
امریکہ(میڈیا رپورٹس) ’شاید آج رات دوبارہ بھی سخت حملہ کرے گا‘،ٹرمپ کے بقول، ’میں نے انھیں تھوڑی سی پیشگی وارننگ دی تھی، ہم آج رات پھر اُن پر سخت حملہ کرنے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر نے اس بات پر شکوک کا اظہار کیا ہے کہ آیا امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ ہو بھی سکے گا یا نہیں۔
جنگ بندی کے ’ختم‘ ہونے سے متعلق اپنے بیان کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس کا مطلب امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ مکمل جنگ کا آغاز ہے، تو ٹرمپ نے اس کا براہِ راست جواب نہیں دیا۔
تاہم انھوں نے ایران پر معاہدے کی روزانہ بنیاد پر خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ہر روز اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور دھوکہ دیتے ہیں۔‘
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہمارے معاہدے کے تحت وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکیں گے، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ کوئی معاہدہ ہو بھی پائے گا یا نہیں، ممکن ہے ہم بغیر کسی معاہدے کے ہی یہ کام کر لیں، کیونکہ سچ کہوں تو ایسا کرنا زیادہ آسان ہے۔‘
کشمیر ہمارا لاڈلہ ترین بچہ ہے، یہ پاکستان کی شہ رگ تھا اور رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (میڈیا رپورٹس) پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گڈ گورننس او…





