mishi khan vs abhijeet bhatacharya

پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نےہندوستانی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ پر پاکستانی موسیقاروں کے بارے میں جارحانہ تبصرے کرنے کے بعد ان کو منہ توڑ جواب دیا۔
”تمہیں شرم آنی چاہیے، تم ایک گلوکار ہو، اور ایک آرٹسٹ ہو کر نفرت پھیلا رہے ہو۔”
”مشی خان نے مزید کہا ” کہہ رہے ہو کہ پاکستانی آرٹسٹ کو اپنے ملک میں کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ تمہیں آج کل انڈیا میں کوئی نہیں پوچھتا

”تم نے جو 50 سال پہلے گانے گائے تھے، اسکے بعد تمہاری اپنی انڈسٹری تمہیں نہیں پوچھتی ہے”

”تم پاکستانی آرٹسٹوں کے بارے میں فضول بات کر رہے ہو، یہ بات کر کے تم نے صرف وائرل ہونا تھا”

”تم خود کو دیکھو تمہیں انڈیا میں کوئی کام ہی نہیں دے رہا، تم بالی ووڈ انڈسٹری کی ناپسندیدہ ترین شخصیت ہو، اسی وجہ سے تمہیں کوئی کام نہیں دے رہا۔”
پاکستانی اداکارہ نے واضح کیا کہ کوئی پاکستانی آرٹسٹ بھکاری نہیں، یہاں سب ٹھیک ہے۔
مشی خان نے آخر میں روایتی طنزیہ انداز میںن بھارتی گلوکار کو چبوترے کے منہ والا قرار دیا، اور کہا کہ تم خود رکشے کے پیچھے والے حصے کی طرح دکھائی دیتے ہو۔
واضح رہے کہ ہندوستانی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کا مبینہ طور پر ایک پرانے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا جس میں وہ پاکستانی فنکاروں کیخلاف تعصب کا اظہار کر رہے ہیں۔
”ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا”میں ممبئی میں ایک ایک پاکستانی آرٹسٹ کو الٹا لٹکا کر بہت مارتا۔

”کوئی بھی پاکستانی ہندوستان آتا ہے، چاہے وہ رائٹر ہو، سنگر ہو یا ایکٹر، اسکو مار کر بھگا دینا چاہیے۔ یہ بھکاری ہیں، جنہیں اپنے ملک میں کام نہیں ملتا۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بحیرۂ عرب میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش جاری

کراچی :(میڈیا رپورٹس) شارجہ سے کراچی کے سفر کے دوران پاکستانی ساحلی حدود میں لاپتہ ہونے وا…