
Imran Khan with Latif Khosa
میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ وہ اور سلمان صفدر تقریباً چار گھنٹے تک عمران خان کے ساتھ موجود رہے جبکہ بشریٰ بی بی بھی اس ملاقات میں شریک تھیں، عمران خان کو آنکھ اور بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، تاہم ملاقات کے دوران وہ بظاہر ہشاش بشاش اور مستعد دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہوئی، جس نے منگل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کو وکلا سے ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کی تھی۔ وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں اپنے مؤکلوں تک رسائی نہیں دی جا رہی اور اپیلوں پر مؤثر تیاری کے لیے ملاقات ضروری ہے۔
عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جنوری 2025 سے جیل میں ہیں۔ دونوں کو القادر ٹرسٹ ریفرنس میں سزا سنائی گئی تھی اور ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔
عمران خان کی صحت، بالخصوص بینائی اور بلڈ پریشر، حالیہ دنوں میں بھی زیرِ بحث رہی ہے۔ 11 نومبر کی شب انہیں آنکھ کے معائنے اور مزید علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال کے مطابق ان کی اہم طبی علامات معمول کے مطابق تھیں اور ان کی حالت مستحکم تھی۔
عمران خان سے متعلق محسن نقوی کا تازہ ترین بیان سامنے آ گیا
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلخانہ سے متعلق سوال پر محسن نق…





