وینا ملک نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ظاہری شخصیت اور وزن سے متعلق تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

براہِ راست پروگرام کے دوران انہوں نے سب کے سامنے میک اپ صاف کیا اور اپنی اونچی ہیل کے جوتے اتار کر کہا کہ ہاں، ہاں میں موٹی ہوئی ہوں اور میرا قد بھی کتنا کم ہے لیکن کیا اس سے میری شخصیت اور پہچان ختم ہو گئی ہے؟ آج تک میں نے جو کام کیا، کیا اس کی کوئی حیثیت نہیں؟

وینا ملک نے کہا کہ خواتین پر ہر وقت خوبصورت نظر آنے کا دباؤ اور ان کی ظاہری شکل پر طنز و تنقید ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے، کسی کو معلوم نہیں کہ دوسرا شخص کن مشکلات، تکالیف اور تجربات سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر کا بڑھنا ایک فطری عمل ہے، خواتین وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں کو قبول کرتے ہوئے ہر شعبے میں آگے بڑھتی رہتی ہیں، سوشل میڈیا پر ہونے والی تضحیک اور طعنے خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

وینا ملک نے پیغام دیا کہ خواتین کی ظاہری شخصیت پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی ترقی میں ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بھارتی فضائیہ کے فعال رافیل طیاروں کی تعداد 32 رہ گئی؟ نئی رپورٹ پر بھارت میں بھی سوالات اٹھ گئے

بھارتی فضائیہ کے فعال رافیل طیاروں کی تعداد 32 رہ گئی؟ نئی رپورٹ پر بھارت میں بھی سوالات ا…