
Wing Commander (Astronaut) Muhammad Zeeshan Ali
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور چین کا مشترکہ خلائی مشن ’شین ژو 24‘ کل (25 نومبر) خلا میں روانہ ہوگا جس میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی سائنسی ماہر کی حیثیت سے چینی خلا بازوں کے ہمراہ خلائی سفر کریں گے۔
چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق محمد ذیشان علی 2 چینی خلا بازوں کے ہمراہ خلائی سفر پر روانہ ہوں گے۔ مشن میں چینی خلا باز تانگ ہونگ بو بطور کمانڈر جبکہ وو یی بطور فلائٹ انجینئر شامل ہوں گے۔
چائنا ڈیلی کے مطابق شین ژو 24 خلائی جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 18 منٹ پر شمال مغربی چین کے جیوکوان سیٹیلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ایف راکٹ کے ذریعے روانہ ہوگا
پاکستانی خلا باز محمد ذیشان کون ہیں؟
چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر فورس میں ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی اس مشن میں ’پے لوڈ اسپیشلسٹ‘ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور مختصر دورانیے کے لیے خلا میں قیام کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ذیشان علی خلائی اسٹیشن پر معمول کی سرگرمیوں میں شرکت کے علاوہ پاکستان اور چین کے مشترکہ سائنسی تجربات کے ذمہ دار ہوں گے۔ ان تجربات میں سائنسی نمونوں اور آلات کی تنصیب اور خلا میں ان کے ٹیسٹ شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشن کے تحت شین ژو 24 کا عملہ خلائی اسٹیشن پر پہلے سے موجود شین ژو 23 کے عملے سے ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ اس عمل کے بعد محمد ذیشان علی شین ژو 23 کے 2 دیگر خلا بازوں کے ساتھ اسی خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت اور تیاری کا تجربہ شاندار اور یادگار رہا جبکہ مشن کے دوران کیے جانے والے سائنسی تجربات پاکستانی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنیں گے۔
پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک اس تاریخی خلائی مشن سے زیادہ اہم وہ پیش رفت ہے جو اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان خلائی تعاون میں سامنے آئے گی۔
محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ یہ مشن اختتام نہیں بلکہ ایک نئی شروعات ہے اور انہیں امید ہے کہ پاک چین خلائی تعاون ایک خلا باز اور ایک پرواز سے آگے بڑھ کر چاند، مریخ اور اس سے بھی آگے مشترکہ خلائی مشنز تک پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ 2026ء پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کا سال ہے۔ وہ اپنے چینی ساتھی خلا بازوں کے ساتھ خلا میں اس دوستی کا عملی مظاہرہ کریں گے جو محض کاغذوں تک محدود نہیں بلکہ خلا میں بھی نظر آئے گی۔
مریم نواز کی نظریں اب نواز شریف کی کرسی پر، باپ اپنی ہی بیٹی سے خفا
اسلام آباد: (میڈیا رپورٹس) سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے اپنے حالیہ پروگرام میں انکشاف کیا…





