Budget 2026 RNN TV.

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے چار ٹیکس سلیبز میں ریلیف، سرچارج ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال کے بجٹ کی تقریر کے دوران تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں نمایاں ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرکاری و نجی شعبے کے ملازمین کو درپیش مالی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تنخواہ دار افراد کے چار مختلف ٹیکس سلیبز میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ سرچارج بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن رکھنے والے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 23 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے ملازمین کے لیے ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 29 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن رکھنے والے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 32 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنا اور انہیں مہنگائی کے موجودہ دباؤ میں ریلیف فراہم کرنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

کسانوں اور کم تنخواہ والے خاندانوں کیلئے وفاقی حکومت کے 5 بڑے معاشی پلان کا اعلان

 حالیہ بجٹ 2026-27 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کسانوں اور کم سی…