
پشاور (میڈیا رپورٹس)میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اب راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں، پی ٹی آئی آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دے گی۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں ہے، یہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے لوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر راج کا امکان بھی ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال دیکھیں اور لانگ مارچ دیکھیں، صوبےمیں کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی او کی تقرریاں یہ خود کریں، اس قسم کے ایکٹ کے خلاف ہم دیوار بنیں گے۔
ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب
صدارتی انتخاب (میڈیا رپورٹس)کے لیے پولنگ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں …





