
وزیر اطلاعات(میڈیا رپورٹس) پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پرلاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری 2026 تک بسنت منائی جائے گی،5 فروری کو ‘کشمیر ڈے’ منانے کے لیے ایک روز بسنت کے جشن کا ناغہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے اقدامات کئے جائیں،بسنت کے دس دن پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے پوری دنیا میں فروغ کا باعث بنیں گے۔
مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ بسنت کی طرح ایک نئی مثال بنیں۔
یاد رہے پچھلے ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کا تین روزہ جشن آئندہ سال 12، 13 اور 14 مارچ کو منانے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بسنت 2026 کی کامیابی کے بعد مارچ 2027 میں لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت اور جشن کا مرکز بنے گا۔ بسنت کے دوران موسیقی، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو بسنت 2027 میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان اکٹھے ہوں، یادیں بنائیں اور اپنی توانائی سے لاہور کو روشن کریں۔
پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی
پشاور (میڈیا رپورٹس)میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے…





