
Masoud Pezeshkian # Shahbaz Sharif
ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی حکام نے صدر کے صدر کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر سرکاری اور روایتی استقبالیہ دیا۔
صدر کے طیارے کی آمد کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے جنگی طیاروں نے فضا میں فلائی پاسٹ کر کے انھیں سلامی پیش کی، جبکہ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی، جو پاکستان کی جانب سے احترام اور خیرمقدم کی علامت ہے۔ایرانی حکام کاکہنا ہےکہ دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے، وہ اپنے دورے میں ثالثی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی طویل ملاقات، 28ویں آئینی ترمیم پر بھی گفتگو
میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ وہ اور سلمان صفدر تقریباً چار گھنٹے تک …





