
کراچی :(میڈیا رپورٹس) شارجہ سے کراچی کے سفر کے دوران پاکستانی ساحلی حدود میں لاپتہ ہونے والے کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا ہے تاہم جہاز میں سوار افراد کی تلاش کا کام ابھی تک جاری ہے،بحیرہ عرب میں گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے نجی کمپنی کے کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل میل جنوب سے ملا۔
پاکستان بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی نے سمندر میں 12 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں ملبہ تلاش کیا،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ طیارے کے عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ پی اے اے کے مطابق پاکستانی بحریہ اور پی ایم ایس اے کے بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق منگل کی شب نو بج کر 21 منٹ پر ریڈار پر طیارہ تیزی سے نیچے آتا ہوا نظر آیا تھا اور اس کا رُخ اچانک تبدیل ہوتا دیکھا گیا جس کے بعد کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارے سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
لاپتہ ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 ہے اور پاکستان کے شہر کراچی میں قائم ایک نجی فضائی کمپنی کے ٹو ایئرویز کی ملکیت ہے، جس کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے، جن میں محمد رضوان ادریس (پائلٹ اِن کمانڈ)، فیصل محمود (فرسٹ آفیسر)، محمد توفیق خان (لوڈ ماسٹر)، عارف صدیقی (انجینیئر) اور محمد حامد (انجینیئر) شامل ہیں۔
مشی خان نے ابھیجیت بھٹاچاریا کو پاکستانی فنکاروں کی تذلیل پر آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نےہندوستانی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ پر پاکستانی موسیق…





