فیفا درلڈکپ(میڈیا رپورٹس)
پہلا مقابلہ کل 10 جولائی کو فرانس اور مراکش کے درمیان ہوگا،دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں آمنے سامنے ہیں۔ فرانسیسی ٹیم کی قیادت کائلیان ایمباپے کر رہے ہیں جب کہ مراکش اپنی مضبوط دفاعی حکمت عملی اور جوابی حملوں کے ذریعے ایک اور بڑا اپ سیٹ کرنے کی کوشش کرے گا۔
11 جولائی کو دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجیئم کی مضبوط ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اسپین نے اب تک ٹورنامنٹ میں نہایت شاندار کھیل پیش کیا ہے جب کہ بیلجیئم بھی بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
تیسرا مقابلہ 12 جولائی کو ناروے اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، ارلنگ ہالینڈ کی شاندار فارم ناروے کی سب سے بڑی طاقت تصور کی جارہی ہے جب کہ انگلینڈ ہیری کین اور جوڈ بیلنگھم جیسے تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر انحصار کرے گا۔
چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل بھی 12 جولائی کو کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم ہے جب کہ سوئٹزرلینڈ ایک اور حیران کن کامیابی کے ذریعے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گا۔
چاروں کوارٹر فائنل مقابلوں کے فاتحین سیمی فائنل میں پہنچیں گے جہاں عالمی چیمپئن بننے کی دوڑ مزید سخت ہو جائے گی جب کہ توقع کی جارہی ہے کہ شائقین فٹ بال کو مزید دلچسپ اور یادگار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اینکر مرید عباس قتل کیس، مرکزی ملزم عاطف زمان کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

کراچی:(میڈیا رپورٹس) شہر قائد کی مقامی عدالت نے 7 سال بعد اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خ…