کراچی:(میڈیا رپورٹس) شہر قائد کی مقامی عدالت نے 7 سال بعد اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عاطف زمان کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
عدالت نے عاطف زمان کو قتل کے جرم میں دو مرتبہ سزائے موت کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ جرمانے کی رقم مقتولین کے ورثا میں برابر تقسیم کی جائے گی، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھی بھگتنا ہو گی۔
عدالت نے مفرور شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی برقرار رکھے۔ عادل زمان سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد مفرور ہو گیا تھا اور اسے پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
مقدمے کی سماعت کئی برس تک جاری رہی اس دوران استغاثہ نے عدالت میں فرانزک شواہد، عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر ثبوت پیش کیے۔ فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ آج سنا دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

کشمیر ہمارا لاڈلہ ترین بچہ ہے، یہ پاکستان کی شہ رگ تھا اور رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (میڈیا رپورٹس) پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گڈ گورننس او…