جکارتہ(میڈیا رپورٹس) خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 2 افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ بعض مقامات پر عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
لجزیرہ اور رائٹرز کے مطابق زلزلہ ہفتے کی صبح مشرقی نوسا تنگارا صوبے کے ساحل کے قریب آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر اینڈی سے تقریباً 68 کلومیٹر شمال مغرب میں اور زیرِ زمین گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔
مشرقی نوسا تنگارا کے گورنر نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں کئی عمارتیں منہدم ہوئیں جبکہ ملبے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رائٹرز کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے ابتدائی طور پر ایک ہلاکت اور 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی، تاہم صوبائی حکام کی جانب سے بعد میں ہلاکتوں کی تعداد 5 بتائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی جبکہ تقریباً 2 ہزار افراد نے پناہ لی۔
شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی، تاہم تقریباً 3 گھنٹے بعد اسے ختم کردیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے کم بلند لہریں ریکارڈ کی گئیں۔
زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جن میں سے بعض کی شدت 5 سے زیادہ ریکارڈ ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔
انڈونیشیا بحرالکاہل کے زلزلہ خیز خطے رِنگ آف فائر میں واقع ہے، جہاں زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں معمول کا حصہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

براڈ پیک حادثے کے دو ہفتے بعد ہنزہ کے لاپتہ کوہ پیما سہیل سخی کی لاش بھی مل گئی

دنیا کی 12ویں سب سے بلند چوٹی ’براڈ پیک‘ پر برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے کوہ…