سپریم کورٹ (میڈیا رپورٹس)نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج ہی اسلام آباد کے نجی اسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت تک شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، عمران خان کو سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیا جائے، ہسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
جسٹس شاہد وحید نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ عدالت میں آئے گا تو خفیہ نہیں رہے گا۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا آپ کی رپورٹ میں لکھا ہوا ہے کہ انجیوگرافی کرانی ہے، کیا جیل میں انجیوگرافی ہو سکتی ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا باہر ہسپتال سے ہو سکتی ہے۔
جسٹس شاہد وحید کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی نہ نبض نارمل ہے، نہ ہی دل، میڈیکل رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وائیٹل آرگنز متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ عمران خان کے علاج کی رپورٹس پبلک نہ کرنے اور ان کو سیاست کیلئے استعمال نہ کیے جانے کی گارنٹی کون دے گا؟ جس پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیکل رپورٹس ڈاکٹرز اور عمران خان کی فیملی کا معاملہ ہے، پارٹی ان کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شدیدبارش؛موٹر وے پر متعددگاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق،10 زخمی

ترجمان موٹر وے(میڈیا رپورٹس) پولیس کے مطابق حادثے میں بس سوار ایک مسافر جاں بحق جبکہ 10 اف…