Kareena Kapoor

بالی وڈ (میڈیا رپورٹس) اداکارہ کرینہ کپور خان کو انڈیا کے کانگریس رہنما اور قومی میڈیا کوآرڈینیٹر عباس حفیظ کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے، اپنی دیوالی کی تقریب کے دوران 30 قیراط کا ایک زمردی لاکٹ پہنا تھا، جس پر قرآنی آیت ’آیت الکرسی‘ کندہ ہے۔
یہ نوٹس نہ صرف اداکارہ کرینہ کپور بلکہ ان کی سٹائلسٹ ریحا کپور کو بھی بھیجا گیا ہے۔
قانونی نوٹس میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں قرآنی آیت کی نمائش کے طریقے پر اعتراض کیا گیا ہے۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ تصاویر، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کیا جائے، عوامی سطح پر معافی مانگی جائے اور یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ مستقبل میں اس مقدس قرآنی عبارت کو ایسے انداز میں پیش نہیں کیا جائے گا جس سے اس کی مذہبی حرمت متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔
اداکارہ کرینہ کپور نے دو دن قبل اپنے انسٹاگرام پر دیوالی کی تقریب کے لیے اختیار کیے گئے اپنے شاہی سٹائل کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
دیوالی کی تقریب میں فلمی دنیا کے متعدد لوگ مدعو تھے، تاہم کرینہ نے اپنے خاص انداز کی تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔
عباس حفیظ کے وکیل محمد ظفر کا کہنا تھا کہ ’ہمارا اعتراض اس بات پر نہیں ہے کہ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایک لاکٹ پہنا، بلکہ ہمارا اعتراض اس چیز پر ہے جو اس لاکٹ پر نقش ہے۔‘
انھوں نے کہا ’اس پر قرآنِ مجید کی ایک آیت درج ہے، جسے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے۔‘
’میرے مؤکل اور ہم سب کا یہ ماننا ہے کہ اس سے پوری مسلم برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔‘
اس آیت کی تلاوت کرنے یا قرآنِ مجید کو چھونے سے پہلے وضو کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔ ہمارا بنیادی اعتراض اس طریقے پر ہے جس انداز میں اسے سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسی لیے ہم یہ قانونی نوٹس جاری کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسے ہٹا دیا جائے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

عمران خان سے متعلق محسن نقوی کا تازہ ترین بیان سامنے آ گیا

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلخانہ سے متعلق سوال پر محسن نق…