
Under 19 Pakistan VS India Final
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انڈر 19 کی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا، انڈیا کی ٹیم کی آٹھ وکٹیں 253 رنز پر گر چکی تھیں اور وہ جیت سے اب بھی 85 رنز دُور تھی۔
انڈیا انڈر 19 کے لیے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 338 رنز کا ہدف ایک طویل اور مشکل پہاڑ سر کرنے جیسا لگ رہا تھا۔
کچھ صارفین یہ تبصرے کر رہے تھے کہ پاکستان انڈر 19 کی ٹیم تو انڈیا کو ہرا دیتی ہے، لیکن سینئیر ٹیم کو آخر کیا ہو جاتا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نوجوان کرکٹرز رضوان اللہ، عثمان خان اور عبدالقادر کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے۔ لیکن اُدھر عمان کے الامارات کرکٹ سٹیڈیم میں آٹھویں اور نویں نمبر پر بلے بازی کرنے والے انڈین ٹیل اینڈر منل چوہان اور موہت الووا کے ارادے کچھ اور ہی تھے۔
میچ کی آخری گیند پر انڈیا انڈر 19 کو ایک گیند پر تین رنز درکار تھے، جس پر موہت الووا نے چوکا مار کر انڈیا انڈر 19 کو کامیابی دلوا دی۔
انڈیا انڈر 19 کی جانب سے لکشیا رائے چندانی 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آریاویر سہواگ نے 58 جبکہ وی کے وینیتھ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان انڈر 19 کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بہتر ثابت ہوا۔
پاکستان انڈر 19 کی پہلی وکٹ 62 رنز پر گری جب خیام خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد عثمان خان اور عبدالقادر نے پاکستان انڈر 19 کے سکور میں تیزی سے اضافہ کیا اور اسے 197 رنز تک پہنچا دیا۔
عبدالقادر نے آٹھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 80 رنز بنائے، انھیں ارجن راجپوت نے آؤٹ کیا۔
عثمان خان کا ساتھ دینے کپتان فرحان یوسف آئے اور پاکستان انڈر 19 کے لیے ایک اور شراکت داری قائم کی، اور پاکستان انڈر 19 کا سکور 240 رنز پر پہنچا دیا۔ اس موقع پر عثمان خان 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فرحان یوسف نے 60 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور پاکستان انڈر 19 نے مقررہ 50 اوورز میں انڈیا کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا۔
انڈیا انڈر 19 کی پاکستان انڈر 19 کے خلاف کامیابی پر جہاں پاکستانی صارفین مایوس ہیں تو وہیں انڈین صارفین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔
گبر نامی صارف نے لکھا کہ ’والد صاحب نے جوش و خروش سے مجھے فون کیا اور بتایا کہ انڈیا انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو شکست دے دی؛ ٹیم نے 337 رنز کا ہدف اس وقت حاصل کیا جب 42 ویں اوور میں ان کے 8 کھلاڑی 252 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔‘
’کیا ہی شاندار میچ تھا!‘
پاکستانی صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ ’انڈیا نے ایک سنسنی خیز فائنل اپنے نام کر لیا، لیکن آخر تک لڑنے پر ٹیم پاکستان پوری داد کی مستحق ہے۔ ہمارے لڑکوں کی جانب سے ایک پرعزم کوشش دیکھنے میں آئی۔ بہت عمدہ کھیل پیش کیا، پاکستان!‘
ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ آسٹریلیا پر پردہ پوشی کا الزام، سینڈ پیپر اسکینڈل کی تحقیقات پھر متنازع
ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ آسٹریلیا پر پردہ پوشی کا الزام، سینڈ پیپر اسکینڈل کی تحقیقات پھر متنازع…




