ندا چوہدری فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت، دو ملزمان گرفتار

کرن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی، غلط فہمی میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی

فیصل آباد: معروف اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث دو ملزمان علی رضا اور احتشام کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کے ساتھ پرفارم کرنے والی ڈانسر کرن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم احتشام نے کرن کے ساتھ تعلقات سے انکار پر اسے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی، تاہم غلط فہمی کے باعث ملزمان نے کرن کی گاڑی سمجھ کر ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او واجد حسین نے جدید ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور فائرنگ جیسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سوات میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں سابق فوجی افسر کی لاپتہ بیٹی کی لاش بھی چار ماہ بعد برآمد: ’شناخت ٹوٹے دانت سے ہوئی‘

صوبہ خیبرپختونخوا ہ(میڈیا رپورٹس) میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سوات کے قریب واقع جھیل سیف …