
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے پہلے مالی مرحلے کی تکمیل کے بعد ایئرلائن کا انتظامی کنٹرول سرمایہ کار کنسورشیم کے حوالے کر دیا ہے۔’نجکاری کمیشن نے آج پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے تحت حصص کی فروخت کے پہلے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد شیئر خریداری اور سبسکرپشن معاہدے کی تمام پیشگی شرائط پوری ہونے پر ایئرلائن کا انتظامی کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی سربراہی میں سرمایہ کار کنسورشیم کو منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
کنسورشیم نے 180 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔ اس میں سے 55 ارب روپے حکومت کو پی آئی اے سی ایل کی فروخت کے عوض ادا کیے جائیں گے جبکہ 125 ارب روپے ایئرلائن کی بہتری اور بحالی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
معاہدے کے تحت دوسرا مالی مرحلہ اگلے 12 ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا، جس میں مزید 45 ارب روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔
پی آئی اے نجکاری
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد…




